ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنیوالا 4 رکنی گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس خاتون کے ذریعے ریکی اور واردات کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا ۔۔۔
پولیس نے 18 لاکھ روپے کی ہاؤس رابری کا مقدمہ ٹریس کر کے گینگ کے ارکان مسرت بی بی، بلال، ندیم اور علی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل مسرت بی بی واردات سے قبل گھروں کی ریکی کرتی اور ملزم ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرتے تھے ۔ ملزموں سے مزید تفتیش جاری، دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments