الخدمت وفد کی ملائیشیا میں ریونیو کے کونسل اجلاس میں شرکت
لاہور (سیاسی نمائندہ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص کی سربراہی میں الخدمت کے وفد نے ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں منعقدہ یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ کے 40ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
چار روزہ اجلاس میں 16 سے زائد ممالک کی 40 سے زیادہ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔احسان اللہ وقاص نے بتایا کہ اجلاس میں مسلم دنیا کو درپیش انسانی، سماجی اور معاشی مسائل، فلسطین سمیت مختلف خطوں میں جاری انسانی بحرانوں اور عالمی سطح پر انسانی امداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments