ہائیکورٹ :وکلا کا سابق ایس ایچ اوسمیت 5 اہلکاروں پر تشدد
عدالت نے ضمانتیں منسوخ کردیں، ملزموں کولے جاتے ہوئے وکلا کاحملہ تھپڑ، مکے رسید کئے، سکیورٹی نے ملزموں کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے وکیل کے بھائی کے قتل میں ملوث سابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد قصور حسن عمران سمیت پانچ سابق ملازمین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں، ملزموں کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگا نے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،ملزموں کو لے جاتے ہوئے مدعی پارٹی کے وکلا نے حملہ کردیا اور ملزم ایس ایچ او پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی، سکیورٹی حصار کے باوجود سابق سب انسپکٹر طارق پر مبینہ تشدد کیا گیا،وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تفتیش میں پولیس ملازمین کو گناہگار قرار دیا گیا،دو ملزمان مفرور ہیں ،ہائیکورٹ سکیورٹی نے ملزمان کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments