وزیر لیبر کا سوشل سکیورٹی کے میڈیکل سٹور کا دورہ

وزیر لیبر کا سوشل سکیورٹی  کے میڈیکل سٹور کا دورہ

لاہور(خبر نگار )صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل محمد منشاء اللہ بٹ نے پنجاب سوشل سکیورٹی کے سنٹرل میڈیکل سٹور ڈپو کا اچانک دورہ کیا اور سنٹرل میڈیکل سٹور ڈپو کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

انہوں نے ادویات کی خریداری، وصولی، معائنہ، محفوظ ذخیرہ کرنے اور پیسی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو ترسیل و تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر علی افضل،میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر عطیہ شہباز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے بن کارڈز، ڈسٹری بیوشن رجسٹرز اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے نظام کا بھی معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...