نارنگ ینگ لائرز فورم کا ماہانہ اجلاس

نارنگ ینگ لائرز  فورم کا ماہانہ اجلاس

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نارنگ ینگ لائرز فورم کا ماہانہ اجلاس جنرل سیکرٹری مرزا عبدالباسط ایڈووکیٹ کی میزبانی اور صدر چودھری مزمل بٹر ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں چیئرمین ملک شہزاد ایڈووکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری علی مرتضیٰ شاد ،نواز ہنجرا ایڈووکیٹ ، عثمان مان ایڈووکیٹ، آصف سلطان بٹ ایڈووکیٹ، سلامت نواز ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں فورم میں نئے شامل ممبران وجاہت علی ناگی، عبیداﷲ نعیم، میاں ابوبکر اعجاز، نشان گجر، ملک ثقلین اور زمان چوہان ایڈووکیٹس کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر وکلاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نارنگ کے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہو کر کام کیا جائیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...