شادی ہال میں جیب تراش پکڑ نے پر جھگڑا،فائرنگ ، 1شخص زخمی

 شادی ہال میں جیب تراش پکڑ نے  پر جھگڑا،فائرنگ ، 1شخص زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) چھانگامانگا کے نواح میں شادی ہال میں جیب تراش پکڑے جانے پر جھگڑاکے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بھوئے آصل میں بارات مقامی میرج ہال پہنچی، جہاں مبینہ طور پر ایک جیب تراش کو پکڑ لیا گیا۔ اطلاع ملنے پر اس کے ساتھی چھڑانے پہنچے اور جھگڑا شروع ہوگیا۔ اسی دوران مبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں ارجن سنگھ کے رہائشی خالا کھوکھر دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...