مصطفی آباد میں مریم نواز ہسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح
قصور(نمائندہ دنیا) مصطفی آباد میں مریم نواز ہسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 176 چودھری محمد الیاس خاں نے کیا۔۔۔
انچارج ڈاکٹر محمد عطا الحق و دیگراہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔ایم پی اے محمد الیاس خاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی بننے والی بلڈنگ میں مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کی عوام کو بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی، اب مصطفی آباد کے عوام کو علاج معالجہ کیلئے لاہور یا قصور نہیں جانا پڑے گا۔معاشرے کو صحت مند رکھنے کیلئے خود کوشش کرنی ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments