الہ آباد : اتائی کے انجکشن سے 40 سالہ شخص کی حالت بگڑ گئی
قصور(نمائندہ دنیا) الہ آباد میں اتائی کے انجکشن سے 40 سالہ شخص کی حالت بگڑ گئی۔ گلشن اقبال کالونی کے رہائشی 40سالہ شہزاد ولد حیدرکو بخار کے باعث طبیعت خراب ہونے پر ادویات لینے کلینک پر لیجایا گیا۔۔۔
جہاں مبینہ طور پر شفیق نامی اتائی نے اسے انجکشن لگایا۔ ذرائع کے مطابق انجکشن لگنے کے بعد مبینہ ری ایکشن کے نتیجے میں شہزاد کے کولہے میں انفیکشن ہوگیا اور اس کی طبیعت مزید متاثر ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments