وارداتیں:شہری ہزاروں نقدی، فونزسے محروم

وارداتیں:شہری ہزاروں  نقدی، فونزسے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) قصور میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو ہزاروں نقدی، موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم کردیا۔

 تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ گندھیاں روڈ دھوپ سڑی کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے محمد عبدالرزاق سے گن پوائنٹ پر 10 ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فونز چھینے ۔ تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی کے قریب سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے چکوکی کے رہائشی اشفاق سے ر 15 ہزار روپے نقدی اور 2 موبائل فون، رضوان ولد قادر ڈوگر سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ارشد علی موچی سے 7 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون جبکہ غلام حیدر جٹ سے 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...