سیاسی قوتوں کو تحمل، برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے :جمشید شہباز

سیاسی قوتوں کو تحمل، برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے :جمشید شہباز

کاروباری مراکز کی زبردستی بندش سے زیادہ نقصان عام آدمی کو پہنچتا ہے

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک جمشید شہباز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور سیاسی مکالمے کی حمایت کرتی رہی ہے اور موجودہ حالات میں بھی تمام سیاسی قوتوں کو تحمل، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، احتجاج کے دوران عام شہریوں، مریضوں، طلبہ، تاجروں، مزدوروں اور مسافروں کو مشکلات سے بچانا بھی سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ، شاہراہوں کی بندش، کاروباری مراکز کی زبردستی بندش اور توڑ پھوڑ سے سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کو پہنچتا ہے اس لیے سیاسی احتجاج ایسا ہونا چاہیے جس میں سیاسی مؤقف بھی سامنے آئے اور شہریوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر نہ ہوں اگر کسی سیاسی جماعت کی جانب سے قانون شکنی، تشدد یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 تو ریاستی اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کا اختیار حاصل ہے تاہم حکومت کو بھی طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی معاملات کے حل کے لیے مذاکرات اور مفاہمت کو ترجیح دینی چاہیے ملک کو مزید سیاسی محاذ آرائی کے بجائے سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...