کوٹ رادھا کشن:حادثات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص، دودھ بردار گاڑی کھمبے کو ٹکرانے سے جاوید چل بسا
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے علاقہ کوٹ رادھا کشن میں دوٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ پہلے واقعہ میں قصور روڈ پر بیراں والے واڑے نہر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تقریباً 65 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسرے حادثے میں مانگا روڈ پر روسہ اڈا کوٹ رادھا کشن کے قریب دودھ لے جانے والی گاڑی مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور 40 سالہ جاوید موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی عامر زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دودھ بردار گاڑی وہاڑی سے لاہور جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments