مصطفی ٹائون :شہر ی کینال روڈ پر کارکی ٹکر سے جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹائون کے علاقے میں شہری کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
کینال روڈ پر عنایت نامی شخص سڑک عبور کرتے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار سوار فرار ہو گیا ۔عنایت کو ایدھی ایمبولینس پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments