واہگہ : 15 بجلی چور پکڑے گئے

 واہگہ : 15 بجلی چور پکڑے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو کی واہگہ سب ڈویژن کے علاقہ نت گائوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، ایس ڈی او طارق اور لائن سپرنٹنڈنٹ ملک سعید کی رینجرز کے ہمراہ کارروائی کے دوران 15 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کررہے تھے ،لیسکو ٹیم نے 50 فیصد گائوں کی بجلی منقطع کردی اور بجلی چوروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کردیں،ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کئے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...