سروسز ہسپتال میں ناقص صفائی ڈاکٹرز، عملہ غائب، جواب طلبی
لاہور(این این آئی)سروسز ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پرسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایم ایس سروسز ہسپتال سے جواب طلب کرلیا۔
سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں عملہ غیر حاضر پایا گیا۔ سرجیکل ایمرجنسی میں بھی ڈاکٹرز و عملہ غائب پایا گیا ،آؤٹ ڈور میں مریضوں کا رجسٹریشن کاؤنٹر بند تھا،آگ بجھانے کے آلات نان فنکشنل پائے گئے۔ سی ٹی سکین غیر فعال، ڈیوٹی روسٹر اپ ڈیٹ نہیں تھا ۔ایم ایس سروسز ہسپتال کو تمام خامیاں 24 گھنٹے میں دور کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments