بریسٹ کینسر کی سکریننگ ،تشخیصی سہولیات کو بہتر بنایا جائے :طبی ماہرین
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پاکستان سمیت دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلئے پنک اکتوبر منایا جا رہا ہے ۔
پروفیسر آف سرجری و آنکولوجسٹ سپیشلسٹ پروفیسر توصیف فاطمہ ودیگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اسکی علامات کو سمجھنا اور بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً بریسٹ کینسر کے 30 ہزار 682 نئے کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے 15 ہزار 552 اموات ہوتی ہیں۔طبی ماہرین نے واضح کیا کہ بریسٹ کینسر صرف خواتین تک محدود نہیں، مرد بھی اسکا شکار ہو سکتے ہیں۔ خواتین کیلئے سکریننگ اور تشخیصی و علاج کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments