پنجاب:پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے قیام کا منصوبہ ادھورا

پنجاب:پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے قیام کا منصوبہ ادھورا

41 میں سے صرف 21 اضلاع میں اتھارٹیز قائم،20 اضلاع میں کام شروع نہ ہوسکا

لاہور( شیخ زین العابدین )پنجاب کو باغوں کا صوبہ بنانے کا منصوبہ، ہارٹی کلچر اتھارٹیز کا دائرہ کار 41 اضلاع تک بڑھانے کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔صوبے کے صرف اکیس اضلاع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم ہوسکیں، متعدد اضلاع میں اداروں کا قیام تاحال کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکا۔ جہاں ادارے قائم ہیں، وہاں بھی دفاتر، عملے اور وسائل کی کمی کے باعث عملی سرگرمیاں شروع کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے باغوں کا صوبہ بنانے کے ویژن پر عملدرآمد کے لیے ہارٹی کلچر اداروں کی توسیع تاحال انتظامی چیلنج بنی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبے کے اکتالیس اضلاع میں ہارٹی کلچر اتھارٹیز کے قیام کا منصوبہ تاحال مطلوبہ رفتار حاصل نہیں کرسکا۔ اکیس اضلاع تک محدود پیش رفت کے بعد باقی اضلاع میں اداروں کے قیام اور فعالیت کا مرحلہ بدستور التوا کا شکار ہے ۔متعدد مقامات پر ہارٹی کلچر ایجنسیاں قائم کرنے کے فیصلے تو کیے گئے ، تاہم دفاتر کی فراہمی، افرادی قوت کی تعیناتی اور عملی نظام تشکیل دینے کے اقدامات مکمل نہ ہوسکے ۔جن اضلاع میں پی ایچ اے قائم ہیں، وہاں بھی افسران، فیلڈ ٹیموں اور مالی وسائل کی کمی کام شروع کرنے میں رکاوٹ ہے ۔ بعض مقامات پر ریکوری کا مؤثر ماڈل نہ ہونے سے اداروں کو فعال بنانے کا عمل مزید مشکلات کا شکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...