اساتذہ کے لیے ہر مضمون کا تحریری سبق پلان لازمی قرار
لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹوز مینجمنٹ اتھارٹی، پیما نے سکولوں میں تدریسی معیار بہتر بنانے کے لیے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دیں۔
اساتذہ کے لیے ہر مضمون کا تحریری سبق پلان لازمی قرار دے دیا گیا، جبکہ سکولوں کا ڈیٹا تین روز میں اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ پیما سکولوں کی کارکردگی کی اچانک فیلڈ وزٹس اور آن لائن ویڈیو کالز کے ذریعے نگرانی بھی کرے گی۔پیما سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے معیار کو بہتر بنانے اور تدریسی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments