این سی سی آئی اے بھرتی:7598 امیدواروں کا جسمانی ٹیسٹ شروع

این سی سی آئی اے بھرتی:7598  امیدواروں کا جسمانی ٹیسٹ شروع

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید زیر نگرانی ادارے میں ملک بھر کیلئے 351 اسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں 7598 امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

بیدیاں روڈ پر یہ مرحلہ 8 نومبر تک جاری رہے گا، آخری روز خواتین امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی 15، سب انسپکٹر 48،اے ایس آئی 36، کانسٹیبل 174، ڈرائیور کانسٹیبل 64، سٹینو ٹائپسٹ 8 اور اپر ڈویژن کلرک کی 6 اسامیاں پُر کی جائینگی۔اس مرحلے میں کامیاب امیدوار اگلے مرحلے میں شرکت کے اہل ہونگے ۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق بھرتیوں کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...