گمراہ کن پراپیگنڈے کے خلاف قومی حکمت عملی ناگزیر ، طاہر اشرفی

 گمراہ کن پراپیگنڈے کے خلاف قومی حکمت عملی ناگزیر ، طاہر اشرفی

فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے بیانیوں کیخلاف قومی اتحاد کو فروغ دینا ہوگاہر بچی کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ، کانفرنس سے خطاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو انتہاپسندی اور سوشل میڈیا کے گمراہ کن پراپیگنڈے سے محفوظ رکھنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ قومی یوتھ پروگرام ڈویلپمنٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہر بچی کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے تدارک کے لیے نوجوانوں میں ڈیجیٹل شعور اور معلومات کی تصدیق کا رجحان پیدا کرنا ہوگا، خصوصا ً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نوجوانوں کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن بیانیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے قومی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ علما و مشائخ دہشت گردی، خودکش حملوں، فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا افواجِ پاکستان، قومی سلامتی کے اداروں اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ کانفرنس میں ملک بھر کے سکاؤٹس نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...