نجی سکولز میں بھرتیوں سے پہلے کریکٹر،پولیس ویری فکیشن لازمی قرار
لاہور(خبر نگار)بچوں کے تحفظ، سکولوں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے نجی سکولوں میں بھرتیوں سے پہلے کریکٹر اور پولیس ویری فکیشن لازمی قرار دیدی۔
اساتذہ ،ڈرائیورز، سکیورٹی گارڈز اور دیگر تمام ملازمین کی بیک گراؤنڈ چیکنگ کرانا ہوگی۔ محکمہ تعلیم نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع کے افسروں کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔ سی ای اوز کو نجی سکولوں میں احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ، سکول سربراہان اور مالکان کو بھی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments