4لاکھ سے زائد لیسکو نادہندگان سے جلد ریکوری کی ہدایت

4لاکھ سے زائد لیسکو نادہندگان سے جلد ریکوری کی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے نادہندگان سے واجبات وصولی کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

انہوں نے تمام فیلڈ افسروں کو 4 لاکھ 2 ہزار 283 نادہندگان سے واجبات وصولی کیلئے متحرک ہونے اور 40 ارب 33 کروڑ روپے کا مقررہ ریکوری ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کرتے کہا ہے کہ ریکوری نوٹسز پر متعلقہ افسروں کے دستخط اور منقطع کنکشنز پر نوٹسز کو فوری یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واجبات وصولی میں کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔ تحصیلدار (ریکوری) کا اضافی چارج دینے کے بعد ریکوری کی کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...