فائر فائٹرز کے عالمی دن پر آگاہی واک فلیگ مارچ

فائر فائٹرز کے عالمی دن پر آگاہی واک فلیگ مارچ

فائٹرز اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر جان ومال کا تحفظ کرتے ہیں:ڈاکٹرکلیم

ملتان (کرائم رپورٹر )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ملتان نے انٹرنیشنل فائرفائٹرڈے کے موقع پر آگاہی واک فلیگ مارچ اور سیمینار کاانعقاد کیا جس کا مقصد فائرفائٹرزکوخراج تحسین پیش کرنا اوران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے عوام الناس کو فائرسیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ کمیونٹی کوآگ لگنے کے دوران ان کے اہم کردارسے متعلق انہیں آگاہی دی جاسکے اورفائر ایمرجنسی کے واقعات میں کمی ممکن بنائی جاسکے ۔واک کا آغاز چوک کمہاراں والہ سے ہوا جومدنی پارک پر اختتام پذیرہوئی۔ واک کے بعدفائرفائٹرزحقیقی ہیروزہیں کے موضوع پرریسیکوہیڈ آفس چوک کمہاراں والہ میں ایک سیمینارمنعقد کیا گیا۔سیمینارمیں سٹیج سیکریٹری کے فرائض ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد زاہد نے سرانجام دئیے ’ سیمینارکی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرکلیم اللہ نے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فائرفائٹرز درحقیقت قوم کے حقیقی ہیروزہوتے ہیں کیونکہ فائرفائٹرنہ صرف انتہائی مشکل کی گھڑی میں لوگو ں کی مددکرتے ہیں بلکہ بعض اوقات لوگوں کی مال وجان کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں، فائٹرز اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں