ایس او پیز کی خلاف ورزی،50سے زائد افراد گرفتار

 ایس او پیز کی خلاف ورزی،50سے زائد افراد گرفتار

تاجروں اور پولیس میں دھکم پیل ،شدید نعرہ بازی ،یقین دہانی کے بعد تاجروں کا احتجاج ختم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کے معاملے پر تاجروں اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی ‘کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مین بازار سے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہونے والی گرفتاریوں کے معاملے پر مین بازار کے تاجر مشتعل ہوگئے ،تاجروں نے کہا کہ تاجروں کو ایس او پیز کے حوالے سے ناجائز تنگ اور بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں،دوسری جانب پولیس نے کہا کہ پولیس نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کیں.اس موقع پر تاجروں اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی اور تاجروں کی بڑی تعداد نے پولیس کو واپس جانے پر مجبور کردیا مشتعل تاجروں نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور گرفتاریوں کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے احتجاج ختم کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں