ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ ٹلا نہیں، سستی نہ کی جائے :ڈی سی

ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ ٹلا نہیں، سستی نہ کی جائے :ڈی سی

علماکرام اپنے خطاب میں ڈینگی اورکورونا بارے شعور اجاگر کریں:آغاظہیرعباس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ،محکمہ صحت و دیگر لائنز ڈیپارٹمنٹس کے افسروں نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ،موجودہ صورتحال میں سستی نہ کی جائے ،سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ ضلع کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے ،عوامی شمولیت کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ علماکرام اپنے خطاب میں ڈینگی اورکورونا بارے شعور اجاگر کریں، ڈینگی مچھر سے ڈرنے کی بجائے شہری ماحول کو صاف رکھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں