متعدد سماج دشمن عناصر کے خلاف مقدمات درج

متعدد سماج دشمن عناصر  کے خلاف مقدمات درج

پولیس نے متعدد سماج دشمن عناصر کے خلاف مقدمات درج کرلئے

ملتان(کرائم رپورٹر)تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں آصف ،عبدالحمید ،مجاہد حسین ،مدثر حیات،اکرم ،آصف کو گرفتار کر کے شراب اور چرس برآمد کر لی گئی جبکہ وقاص،قیصر،ماجد،اویس ،پنوں ،دانش اور محمد علی کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا اور مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ پولیس تھانہ کوتوالی نے علاقے میں رابری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے ٹیم تشکیل دیکر دوملزمان عثمان اور طارق کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش 3لاکھ30ہزار کا مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل و گولیاں برآمد کرلیاگیا جبکہ شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دوافراد ظفراقبال اور فرحان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں