خان گڑھ :لائن لاسز میں کمی لانے کیلئے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ

خان گڑھ :لائن لاسز میں کمی لانے کیلئے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ

وولٹیج کم یا زیادہ ہونے سے الیکٹرانکس اشیا جلنے کا خطرہ ،میپکوچیف نوٹس لیں:شہری

خان گڑھ (سٹی رپورٹر) واپڈا خانگڑھ کی طرف سے لائن لاسز میں کمی لانے کیلئے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، وولٹیج کم یا زیادہ ہونے سے شہریوں کی قیمتی الیکٹرنکس اشیا کے جلنے کا خطرہ اور تیز آندھی کے باعث مین شاہراہ علی پور تا مظفرگڑھ روڈ پر گرنے والے بجلی کے کھمبوں کی جگہ پرانے ویلڈنگ شدہ کھمبے نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، تاحال نزدیکی بستیوں میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل نہ ہو سکا ،شہری لوڈشیڈنگ اور مرمتی کام میں تاخیر کی وجہ سے بلبلا اٹھے اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی، معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ واپڈا کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے بجلی چوری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ عملہ نے بجلی چوری کرانے کے عوض لاکھوں روپے کمائے ہیں، جس کی وجہ سے لائن لاسز میں اضافہ ہو چکا ہے ۔شہریوں مہر راشد، نصیر سیال، محمد نقی کھمبوہ ایڈووکیٹ، قاضی محمد اعظم ، شہباز خان، یعقوب خان لودھی اور سول سوسائٹی فورم نے بجلی کی جبری بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے خلاف نعرے لگائے اور میپکو چیف ملتان سے نوٹس لے کر ایس ڈی او کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں