کار اور ڈالہ میں تصادم،2 افراد ہلاک، 3زخمی

کار اور ڈالہ میں تصادم،2 افراد ہلاک، 3زخمی

موٹر وے پر فیصل آباد سے ملتان شادی پر جاتے ہو ئے کار اور ڈالہ میں ٹکر ہوئی

کبیروالا (نامہ نگار )کبیروالا کے نزدیک موٹر وے پر کار اور ڈالہ میں تصادم،دو افراد ہلاک، تین زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ کبیروالا کے نواحی علاقہ درکھانہ موٹر وے پر فیصل آباد سے ملتان شادی پر جاتے ہو ئے کار اور ڈالہ میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ3افراد زخمی ہو گئے ۔ جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں