زکر یا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں میں ملوث ملزم پکڑا گیا

زکر یا یونیورسٹی میں لڑائی  جھگڑوں میں ملوث ملزم پکڑا گیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریایونیورسٹی سمیت ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں ملوث وقاص ہراج آخر کار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

 ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 21ایف آئی آر درج تھیں اور وہ کافی عرصے سے مفرور تھا، وقاص نے سوموار کو زکریا یونیورسٹی میں شعبہ فوڈ سائنسز میں طلبا پر تشدد کے علاوہ فائرنگ بھی کی تھی صرف زکریایونیورسٹی میں اس کے خلاف 7ایف آئی آر درج ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں