ریلوے کے سینئر آڈیٹر کی سرکاری کوٹھی سیل،متاثرہ افسر سراپا احتجاج

ریلوے کے سینئر آڈیٹر کی سرکاری  کوٹھی سیل،متاثرہ افسر سراپا احتجاج

ملتان(خبرنگارخصوصی)ریلوے انتظامیہ ملتان نے غیر قانونی الاٹمنٹ قرار دے کر سینئر آڈیٹر کی سرکاری کوٹھی سیل کر دی۔

 اس روئیے پر متاثرہ افسر نے اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے سینئر آڈیٹر ریلوے شعبہ اکاؤنٹس محمد اعظم نے بتایا کہ انہیں چیف اکاؤنٹس آفیسر کی جانب سے ڈی ایس آفس کالونی میں کوٹھی نمبر 119 بی ایک ماہ قبل الاٹ ہوئی جس کا کرایہ ان کی تنخواہ سے کٹوتی بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے ، اس دوران ریلوے انتظامیہ نے ان کی کوٹھی کو سیل کرا دیا۔ متاثرہ سینئر آڈیٹر محمد اعظم نے وزیر ریلوے ، سی ای او ہیڈکوارٹر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں