مالی مسائل،سکولوں کیلئے کتابوں کی چھپائی بند

مالی   مسائل،سکولوں  کیلئے   کتابوں   کی   چھپائی   بند

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ، بلز کی عدم دستیابی پر پبلشرز نے کتابوں کی چھپائی روک دی۔ بتایاگیاہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں مالی مسائل کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی نصاب کو خطرہ درپیش ہے۔

 پرنٹنگ پریسوں نے سکولوں کو فراہم کی جانے والی کتابوں کی چھپائی روک دی ہے ۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تاحال فنڈز نہیں ملے ، فنڈز نہ ملنے کے باعث تعلیمی نصاب کی اشاعت خطرے میں پڑ گئی ہے ، سکولوں میں کتابوں کی فراہمی نا ممکن ہو گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کے اشاعت کے بدلے 14 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، پبلشرز کو پیسے نہ ملنے کیوجہ سے کتابوں کی چھپائی بند ہوگئی جبکہ ہزاروں ورکرز بے روزگار ہوگئے ، ہر سال جنوری میں 50فیصد کتابیں چھپ جاتی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں