سوئی گیس کا پریشر کم،صارفین پریشان،خواتین سراپا احتجاج

سوئی گیس کا پریشر کم،صارفین پریشان،خواتین سراپا احتجاج

میلسی (نامہ نگار )میلسی میں سوئی گیس کا پریشر اور دورانیہ کم ہونے کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ،خواتین سراپا احتجاج بن گئیں ۔

تفصیل کے مطابق میلسی میں سوئی گیس کا دورانیہ اور پریشر کم ہونے کی وجہ سے طالب علم بغیر ناشتہ کے سکولوں میں جانے کے لئے مجبور ہو گئے ۔ شہریوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ۔صارفین نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں