کرم پور وگرد ونواح میں اتائیوں کا دھندا جاری،انتظامیہ تماشائی

کرم پور وگرد ونواح میں اتائیوں کا دھندا جاری،انتظامیہ تماشائی

کرم پور (سٹی رپورٹر)کرم پور وگرد ونواح میں اتائیوں کا دھندا جاری ہے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق کرم پور وگردونواح کے۔۔

علاقوں اڈا امین پور ،کالیہ شاہ،حسن شاہ،اڈا اوٹھیاں، سورو موڑ،پیر شاہ روڈ اور اندرون شہر اتائیوں کا دھندہ عروج پر ہے ۔اتائی جعلی اور کرائے کے لائسنسوں پر اپنی ڈاکٹری چمکائے بیٹھے ہیں ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،کرم پور میں گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکٹروں کے بڑے بڑے بورڈ لگا کر جعلی میڈیکل سٹوروں میں بیٹھے اتائی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔نشہ آور اور دیگر ممنوعہ ادویات بھی شہریوں کو دی جا رہی ہیں ۔عوامی حلقوں اور اہالیان علاقہ وقار احمد ذوالفقار ، ذیشان ،ساجد حسین ،خا لد عاصم ،علی کھچی ،عبدالغفار اور ریاض احمد نے مطالبہ کیا کہ جعلی اور کرائے کے لائسنسوں پر چلنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں