9مئی کو ہونے والا سانحہ قابلِ مذمت:اورنگزیب خان کھچی

9مئی کو ہونے والا سانحہ قابلِ مذمت:اورنگزیب خان کھچی

میلسی (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف وہاڑی کے صدر ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ نو مئی کو ہونے والا سانحہ قابلِ مذمت ہے ۔اس سے ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔محب وطن افواجِ پاکستان اسلامی،نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے ۔۔۔

جس پر ہمیں فخر ہے ۔شہدا کی قربانیوں کے باعث ہمارا ملک محفوظ ہے ۔محب وطن افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ہم نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے ۔ہم اپنی محبِ وطن افواج کے ساتھ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری اور انتشار کی سیاست کے بجائے ہمیں مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے ۔ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ تمام محب وطن جماعتیں باہمی اتحاد و اتفاق کے ذریعے نفرتوں کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔افواج پاکستان سمیت تمام ریاستی اداروں کا احترام کیا جائے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں