زکوٰہ فنڈ کی تقسیم ،مانیٹرنگ شروع:کٹوتی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

زکوٰہ  فنڈ  کی  تقسیم ،مانیٹرنگ  شروع:کٹوتی  کرنیوالوں  کے  خلاف  کارروائی  کا   فیصلہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں زکوۃ فنڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے جس کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی اور کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں برائے سال 2022-23 زکوۃ فنڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے ، اس سلسلہ میں ضلع ملتان کے 7 ہزار 6 سو 44 مستحقین زکوۃ کو 18 ہزار روپے سالانہ فی کس گزارہ الائونس بذریعہ ایزی پیسہ ادائیگی کی جا رہی ہے ۔ ضلع ملتان کے 364 نابینا افراد کے 24 ہزار روپے فی کس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر ملتان مہر محمد اسماعیل سیال نے ضلع ملتان کی ایزی پیسہ فرنچائز کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے ، انہوں نے گزشتہ روز ایزی پیسہ شاپس پر زکوۃ کی مد میں مستحقین کی جانب سے امداد کے حصول کے عمل کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری زکوۃ وعشر پنجاب، ایڈ منسٹریٹر زکوۃ و عشر پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی طرف سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایزی پیسہ ز کوۃ کی پوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں