سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن،7کروڑ روپے کے سگریٹ ، انڈین گٹکا برآمد
ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم کلیکٹریٹ انفورسمنٹ نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ ملتان کے قریب چھاپہ مار کر سات کروڑ روپے کے۔۔
سمگل شدہ سگریٹ اور انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ سکواڈ رانا مجتبیٰ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے سمگل شدہ سان ضبط کیا۔کسٹم حکام نے سامان تحویل میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر کلیکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ سمگلروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔