فصلوں کے آبیانہ میں 2300روپے تک اضافہ کردیا گیا

فصلوں کے آبیانہ میں 2300روپے تک اضافہ کردیا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے فصلوں کے آبیانہ میں اضافہ کردیا۔ اضافہ 400سے 2300تک فی فصل آبیانہ ربیع اور خریف کی دونوں فصلوں پر بڑھا دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے موسم ربیع اور خریف کی کاشت ہونے والے فصلوں پر آبیانہ میں اضافہ کر دیا۔ آبیانہ اب فصل کے اعتبار سے وصول کیا جائے گا۔ آبیانہ 400سے 2300تک فصل کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔موسم ربیع کی فصلوں پر آبیانہ گندم کی فصل پر 400روپے فی ایکڑ، مکئی کی فصل پر 1200روپے فی ایکڑ، گندم کی فصل پر200روپے فی ایکڑ، دالیں کی فصل پر 400روپے فی ایکڑ، تل کی فصل پر روپے فی ایکڑ، چارہ کی فصل پر 400فی ایکڑ، سبزیاں کی فصل پر 1200 روپے فی ایکڑ،دیگر فصلیں پر 400 روپے فی ایکڑ، موسم خریف کی فصلوں پر چاول کی فصل پر 2000روپے فی ایکڑ، کپاس کی فصل پر، 1000روپے فی ایکڑ،کماد کی فصل پر 1600روپے فی ایکڑ،مکئی کی فصل پر 1200روپے فی ایکڑ،دالیں کی فصل پر400روپے فی ایکڑ، باغ 1000روپے فی ایکڑ، تل کی فصل پر 400روپے فی ایکڑ، چارہ کی فصل پر 400روپے فی ایکڑ، سبزیاں 1200روپے فی ایکڑ، اور دوسری فصلوں پر400روپے فی ایکڑ، اور منظور شدہ باغ کے اضافی پانی کیلئے 2000روپے فی ایکڑ سالانہ سرکاری ملکیت میں آبپاشی 2250روپے فی ایکڑ سالانہ کے حساب سے وصول کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں