خانیوال،ہوٹلوں پر مضر صحت کھانا، ناقص دودھ کی فروخت

خانیوال،ہوٹلوں پر مضر صحت کھانا، ناقص دودھ کی فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ ختم ہونے پر شہر بھر کے ہوٹلوں میں غیر معیاری،۔۔

 مضر صحت کھانوں کیساتھ کیمیکل ملے دودھ کے علاوہ دیگر اشیاء کی فروخت کا دھندہ پھر عروج پر پہنچ گیا شہر بھر کے ہوٹلوں پر چھاپوں کے دوران شہریو ں کا یہ پتہ چلا کہ شہر کے بڑے بڑے ہوٹلز بھی کس طرح لوگوں کو غیر معیاری،مضر صحت کھانے فراہم کررہے تھے چھاپوں کے بعد ہوٹلز کے کھانوں میں نہ صرف بہتری آئی تھی بلکہ صفائی کا نظام بھی بہتر ہوا تھا جونہی چھاپوں کا سلسلہ ختم ہوا نہ صرف ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا دھندہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں