سٹیک ہولڈرز کا باہمی تعاون سے تجاوزات ختم کرنے پر اتفاق

 سٹیک ہولڈرز کا باہمی تعاون  سے تجاوزات ختم کرنے پر اتفاق

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی نے شہر کو تجاوزات سے کلئیر کرانے کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی لاگو کردی۔

اس ضمن میں ڈی پی او رانا عمر فاروق، ایڈمنسٹریٹر عزوبا عظیم نے تاجر نمائندگان کو حکومت پنجاب کے احکامات سے آگاہ کردیاڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے باہمی تعاون سے تجاوزات ختم کرنے پر اتفاق کرلیااس موقع پر دکانوں کے باہر آمدورفت رکاوٹوں کا باعث بننے والی تجاوزات کو ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اہم چوکوں کے اطراف موجود خالی جگہوں کو پارکنگ کے لئے مختص کیا جائیگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں