یوم حضرت علیؓ کے حوالے صفائی آپریشن شروع

یوم حضرت علیؓ کے حوالے صفائی آپریشن شروع

ملتان(خبرنگارخصوصی)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 21 رمضان المبارک کے سلسلے میں صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے ، گزشتہ روز امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر کوڑا کرکٹ صاف کرکے چھڑکاؤ کیا گیا۔

 اسی طرح امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے گرد نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے فیلڈ عملے کے ہمراہ روٹس کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہؓ کے جلوسوں میں خصوصی عملہ صفائی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے قبل تمام فلتھ ڈپوز کو کلیئر کرکے ماحول بہتر کرینگے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران 20ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں