خانیوال شہر بھر میں مضرصحت گوشت فروخت، شہری بیمار

خانیوال شہر بھر میں مضرصحت  گوشت فروخت، شہری بیمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال شہر بھر میں لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری۔۔

،شہری بیمار ہونے لگے ۔تفصیل کے مطابق خانیوال شہر بھر کے علاقوں لاہو رموڑ، پرانی سبزیمنڈی،اعوان چوک، کپ چوک، لال مسجد چوک، اصطبل، چوک فاروق اعظم سمیت شہر بھر میں جگہ جگہ لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت سرعام جاری ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں کے مطابق کئی بار ضلع انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کیاگیا مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں