نکے تھانیدار کا بھرے بازر میں پھل فروش پر تشدد ،ویڈیو وائرل

نکے تھانیدار کا بھرے بازر میں  پھل فروش پر تشدد ،ویڈیو وائرل

سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد تھانہ سٹی پولیس کے نکے تھانیدار کا تجاوزات خاتمہ کی آڑ میں بھرے بازار میں اپنی عدالت ۔۔

لگا کر پھل فروش پر تشدد ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کا تھانیدار ظفر گجر اپنی ٹیم کے ہمراہ خاں گڑھ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر نے گیا ،پھل فروش طالب اپنی دکان پر موجود تھاکہ نکے تھانیدار نے دکان سے نکال کر بھرے بازار میں اپنی عدالت لگا کر پھل فروش طالب کو تشددکانشانہ بنایا اور تشددکرتے ہوئے تھانے لے گیا ، تشدد کی ویڈیو شوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں