پلاسٹک کا استعمال ماحول کیلئے انتہائی خطرناک، رومینہ خورشید

پلاسٹک کا استعمال ماحول کیلئے انتہائی خطرناک، رومینہ خورشید

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پلاسٹک کا استعمال ماحول کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔۔

حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کا ادراک ہے۔ گزشتہ روز مارگلہ ہلز میراتھون کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ میں مہمان خصوصی نہیں ہوں، انہوں نے پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال ماحول کیلئے انتہائی خطرناک ہے، موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں کہا کہ صحافیوں کی جانب سے مثبت تجاویز کو ہمیشہ سراہتی ہوں۔ رومینہ خورشید عالم نے میراتھن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی جلد ایک ایونٹ کا انعقاد بھی کرے گی۔ میراتھون کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے، مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں