لیو انکیشمنٹ کالا قانون ،تبدیل کیا جائے ، فاروق خاں

لیو انکیشمنٹ کالا قانون ،تبدیل کیا جائے ، فاروق خاں

لودھراں(سٹی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تاریخ ساز احتجاجی تحریک میں۔۔

 اس وقت کی حکومت کی طرف سے بطور گارنٹر ملازمین کے مطالبات کی تاحال عدم تکمیل تشویشناک ہے لیو انکیشمنٹ کا کالا قانون تبدیل نہ کیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین لودھراں رانا محمد فاروق خاں نے سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن کے قوانین میں غیر منصفانہ تبدیلیاں کرنے جارہی ہے ہم اپنے حقوق کی خاطر آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں ۔رانا محمد فاروق خاں نے مزید کہا جان لیوا مہنگائی میں موجودہ تنخواہوں میں کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے کنونس الاؤنس میڈیکل الاؤنس اور ہائوس رینٹ میں فوری طور پر سو فیصد اضافہ کیا جائے واضح رہے پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی پریس کلب لودھراں سے شروع ہوئی جس میں شدید گرمی کے باوجود اساتذہ نے دل جمعی سے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں