ڈینگی تدارک کیلئے شہری احتیاط کریں، عبدالرئوف مہر

ڈینگی تدارک کیلئے شہری احتیاط کریں، عبدالرئوف مہر

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرلودھراں عبدالرؤف مہر نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ ہے ۔۔

جس کے تدارک کے لیے لودھراں کے باشعور شہری احتیاطی تدابیر اپنا کر حکومتی اقدمات کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2324 ہاٹ سپاٹس کی ویکٹر سرویلنس کامیابی سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 279 ان ڈور اور 73 آؤٹ ڈور ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات اور ویکٹرسرویلنس کیلئے تعینات کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی مانیٹرنگ کیلئے تحصیل لودھراں میں 93 ان ڈور، 28 آؤٹ ڈور، تحصیل کہروڑپکا میں 85 ان ڈور، 23 آؤٹ ڈور جبکہ تحصیل دنیاپور میں 101 ان ڈور اور 22 آؤٹ ڈور ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں