تاجر برادری کے مسائل ترجیحاََ حل کئے جائینگے ، عمر فاروق

تاجر برادری کے مسائل ترجیحاََ حل کئے جائینگے ، عمر فاروق

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیر صدارت انجمن تاجران اور۔۔

 ٹریڈ اینڈ چیمبرز کے نمائندگان سے میٹنگ کا انعقاد’میٹنگ میں چاروں تحصیلوں سے انجمن تاجران اور ٹریڈ اینڈ چیمبرز کے نمائندگان کی شرکت دوران میٹنگ ضلع میں امن وامان کی صورتحال اور تاجروں سے منسلک مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا اور تاجروں کے وفد نے امن وامان کے قیام اور شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلعی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فارو ق نے کہاکہ تاجر برادری نے ہمیشہ پولیس کے ہر اچھے کام کو سراہا ہے ، تاجر برادری کو احساس تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں