غیرروایتی شعبوں کو ترقی دیکر ایکسپورٹ بڑھا سکتے،ثاقب رفیق

غیرروایتی شعبوں کو ترقی دیکر ایکسپورٹ بڑھا سکتے،ثاقب رفیق

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ غیر روایتی شعبوں کو ترقی دے کر ایکسپورٹ اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے، سٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔۔

 پاکستان قیمتی پتھروں کے ذخائر سے مالا مال پانچواں بڑا ملک ہے۔ چیمبر ہاؤس میں جیمز اینڈ جیولری کے حوالے سے انٹرنیشنل ورکشاپ برائے ٹیکنیکل ایکسپرٹ سروس پروگرام کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب رفیق نے کہا کہ غیر معرف شعبوں جیسے جیمز سٹون اور جیولری میں کئی مواقع موجود ہیں، ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اس شعبے کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے۔اس موقع پر نائب صدر فیصل شہزاد، سابق نائب صدر فیاض قریشی، چیمبر ممبران سمیت این پی او اور اے پی او جاپان اور تھائی لینڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں