گڑھاموڑ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے،شہری بیمار

گڑھاموڑ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے،شہری بیمار

گڑھاموڑ(نامہ نگار)حکومت بدلی مگر گڑھاموڑ کے شہریوں کی تقدیر نہ بدل سکی شہر بھر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے۔۔

 شہریوں کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ شہر اور نواح میں وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی صاف ستھرا مہم ناکام ہو کر رہ گئی ،گلی محلے جوہڑوں اور تالاب کے مناظر پیش کرنے لگے افسران صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گے ہیں۔ستھرا پنجاب مہم میں بہتری نہ آسکی چند ایک علاقوں میں فوٹو سیشن کر کے صفائی ستھرائی مہم چلانے کے بلند و بانگ کھوکھلے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ گڑھاموڑ کے اکثر گلی محلے میں نہ صرف کوڑا کرکٹ اور گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بلکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو کے رہ گئی ہے جس سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہروں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے گڑھاموڑ کے شہریوں کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں