موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے سے میاں بیوی بچی سمیت زخمی

موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے سے  میاں بیوی بچی سمیت زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )رشتہ داروں ۔۔سے ملکر واپس گھر جانیوالے میاں بیوی6 سالہ بچی سمیت موٹر سائیکل ٹائر پھٹ

 کر الٹنے سے شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ سرفراز آباد پرنا شجاعباد روڈ ملتان کا رہائشی 30 سالہ شان ولد اصغر علی بیوی اور 6 سالہ بیٹی مائرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کوٹ ادو رشتہ داروں سے ملکر گھر واپس جارہا تھا کہ ہیڈ لانجو والا کے نزدیک اچانک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے نیچے گرگئے تیز رفتاری کے باعث میاں بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں