کچرا مربوط انداز میں ٹھکانے لگانا ضروری،ایم ڈی سالڈویسٹ

کچرا مربوط انداز میں ٹھکانے لگانا ضروری،ایم ڈی سالڈویسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسید امتیاز علی شاہ نے کہا کہ کاٹی کے ممبران کے تعاون سے صنعتی علاقے کو صاف اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔۔۔

جو فیکٹریز آن بورڈ نہیں وہ کچرا کھلی جگہ پر ڈال رہی ہیں جو نہ صرف شہریوں کی صحت کے لئے مضر ہے بلکہ ماحول کی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ۔ کچرا چاہے گھر کا ہو یا صنعت کا اسے جامع اور مربوط انداز میں ٹھکانے لگانا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی ودیگر موجودتھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں