فلٹریشن پلانٹس فعال کرنے کا الٹی میٹم،نجی سیکٹر کی اعانت لینے کی ہدایت

فلٹریشن پلانٹس فعال کرنے کا الٹی میٹم،نجی سیکٹر کی اعانت لینے کی ہدایت

ملتان(وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ۔۔

عملی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے تمام ضلعی محکموں کو اپنے متعلقہ تمام واٹر پیوری فکیشن پلانٹس فوری فعال کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 343 واٹر پیوریفکیشن پلانٹس مکمل فعال ہیں جبکہ عرصہ دراز سے تکنیکی خرابی سے بند واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کا سروے مکمل کرلیا ہے جنکو جلد بحال کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی محکموں کو اپنے متعلقہ پلانٹس کو فوری فنکشنل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں ازسرنو سروے رہے پینے کے پانی کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں قائم پلانٹس کی فعالیت کیلئے نجی سیکٹر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں